قومی
تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آ گیا


لاہور(94 نیوز) سردی کی شدت بڑھنے پر تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کی گردش کرتی ہوئی خبروں کے حوالے سے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا اہم بیان سامنے آ گیا۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہناتھا کہ تعلیمی اداروں میں چھٹیوں سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا، مجھے تنقید سے فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنےوالوں کی اپنی مرضی ہے۔
یادرہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں زیرگردش تھیں کہ موسم کی شدت کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا امکان ہے۔
نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہاکہ لاہور میں ای رجسٹری سنٹر نے کام شروع کردیا،پورے پنجاب میں کسی بھی جگہ مینوئل رجسٹری نہیں ہو رہی،ای رجسٹری سے رشوت کی تمام شکایات ختم ہو جائیں گی۔



