شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر میں”خواتین پر تشدد کے خاتمہ“ کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار


فیصل آباد (94 نیوز) شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر فارویمن فیصل آباد میں ”خواتین پر تشدد کے خاتمہ“ کے عالمی دن کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مینجر ادارہ کنول شہزادی، سوشل ویلفیئر آفیسر صنم زہرا، لاء آفیسر زاہد علی شاکر، اسسٹنٹ سعدیہ مقصود اور کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی۔
کنول شہزادی نے بتایا کہ حکومت خواتین پر تشدد کے خاتمے کے لئے دن رات کوشاں ہے اور اسی سلسلہ میں شہید بینظیر بھٹو ہیومن رائٹس سنٹر کوخواتین تحفظ مرکز کا درجہ دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کوچاہیے کہ وہ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھتے ہوئے وقت پر اپنا چیک اپ کرائیں اور کسی بھی بیماری کی صورت میں ادویات وقت پر لیں۔انہوں نے کہا کہ بیٹیوں کی تعلیم وتربیت پر زور دیں اور انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے دیں تاکہ مشکل وقت میں وہ اپنا اوراپنے بچوں کا بہتر خیال رکھ سکیں۔سیمینار کے اختتام پر واک کا انعقاد بھی کیا گیا۔



