9 May GHQ attack case, PTI founder Imran Khan indicted


Rawalpindi (94 news) 9 In the May GHQ attack case, PTI founder Imran Khan was indicted.
In Adiala Jail, Rawalpindi 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی، جہاں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی اور شیخ رشید سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کی۔
اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کمرہ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی۔
بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عمر ایوب، شیخ رشید، فواد چوہدری، زرتاج گل، راجہ بشارت سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے عدالت کے دائرہ اختیار کو چیلنج کرنے کی درخواست پر دلائل دیے گئے، اسپیشل پراسیکیوٹر نوید ملک اور ظہیر شاہ نے دلائل دیے۔
بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب ، سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت اور ملک احمد چٹھہ کو گرفتار کرلیا گیا، شہباز گل، ذلفی بخاری اور مراد سعید سمیت دیگر ملزمان اشتہاری قرار دیے گئے۔
خیال رہے کہ سانحہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کا مقدمہ تھانہ آر اے بازار میں درج ہے، مقدمے میں بانی پی ٹی آئی سمیت 143 ملزمان نامزد ہیں، 23 ملزمان کو عدالت پہلے ہی اشتہاری قرار دے چکی ہے۔
پی ٹی آئی کی قیادت کے 70 رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے 9 مئی کی منصوبہ سازی کی، ان پر الزام ہے کہ کارکنان کو جلاؤ گھیراؤ اور عسکری و سرکاری تنصیبات پر حملوں کے لیے اکسایا۔
اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، فرد جرم عائد کرنے کے موقع پر پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم بھی کمرہ عدالت میں موجود تھی، مجموعی طور پر 100 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی۔
100 accused named in the case registered in RA Bazar police station have been charged, ATC has to record the evidence of the prosecution. 10 December date set.



