9اور10محرم کے فول پروف سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے، آر پی او


فیصل آباد (94 نیوز) آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان کے احکامات پر 9 اور 10محرم الحرام کے فول پروف سیکورٹی ا نتظامات مکمل کر لئے گئے۔
تفصٰیلات کے مطابق ریجن فیصل آباد پولیس نے محرم الحرام میں امن وامان کی فضاء کو بر قرار رکھنے کے لیے پولیس کے ساتھ دیگر سکیورٹی ادارے بھی کو شاں ہیں۔ 8 محرم الحرام تک ریجن فیصل آباد میں امن و امان کی فضاء برقرار رکھی ہوئی ہے ریجن فیصل آباد میں 9محرم الحرام میں مجموعی طور پر 260جلوس اور 465مجالس جبکہ 10محرم الحرام میں ریجن بھر میں مجموعی طور پر 561جلوس اور 258مجالس شامل ہیں جلوس اور مجالس ہائے کی سکیورٹی کے لیے 10602افسران و ملازمان تعینات ہیں جبکہ 4295ولنٹیئر بھی فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کئے گئے ہیں تاکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو موثربنایا جاسکے اورمعلومات کی بروقت ترسیل سے بمطابق حالات عملی اقدامات کئے جاسکیں۔ تمام مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سیکیورٹی مہیا کر نے کے لیے CCTVکیمرے اور ڈرون کے ذریعے نگرانی کی جارہی ہے بانی مجالس،امن کمیٹی کے ممبران سمیت سٹیک ہولڈ ز سے مسلسل روابط میں ہیں مجالس و جلوس سے قبل سکریننک و سویپنگ کی جا رہی ہے ضلعی سربراہان اپنے ضلع میں جلو س کی خود نگرانی کر رہے ہیں ٹریفک کے بہاؤ کے لیے ضلعی ٹریفک افسران متحرک ہیں۔



