قومی

عظمت فردوس ان ایکشن، گرانفروشوں کو بھاری جرمانے، تندوروں کو بھی چیک کرنے پہنچ گئیں

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) ڈپٹی چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن/پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عظمت فردوس نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کرنے کے لئے میگا مارٹس کے ڈی سی کاؤنٹرز،بیکریز،مختلف فوڈ پوائنٹس سمیت دکانوں کو چیک کیا اور کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں اور نرخناموں کو چیک کرتے ہوئے مقررہ سے زائدقیمت وصول کرنے والوں کو موقع پر ہی بھاری جرمانے کئے۔انہوں نے مارٹس کے ڈی سی کاؤنٹرز پر پڑی ناقص اشیاء بھی اٹھوادیں اور آئندہ معیاری اشیاء ہی فروخت کے لئے رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے بیکریز پر ڈبل روٹی کی قیمت اور وزن کو بھی چیک کیا اور کہا کہ دکاندار مقررہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں بصورت دیگر وہ قانون کی حراست میں ہونگے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button