قومی

پی ٹی آئی رہنماء رضا نصراللہ گھمن کا سیاست چھوڑنے کا اعلان

لاہور (94 نیوز) فیصل آباد سے پی ٹی آئی کے سابق ایم این اے رضا نصراللہ گھمن نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ 9 مئی کو پرتشدد واقعات کی مذمت کرتا ہوں، ملک بھر میں پیش آنے والے دلخراش واقعات نے افسردہ کر دیا۔ کچھ وقت  کیلئے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔ملک و قوم کی بہتری کیلئے کام کرتا رہوں گا۔

واضح رہے کہ نصر اللہ گھمن پاکستان پیپلز پارٹی سے پاکستان مسل لیگ ق میں گئے تھے پھر ق لیگ سے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو گئے تھے اور پھر ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف میں شامل ہوئے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button