قومی

اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے۔ آصف زرداری

لاہور(94نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین سابق صدر آصف زرداری نے کہا ہے کہ گرتی ہوئی دیوار کوکوئی اوردھکا نہیں دے گا، خود گرا دیں گے،حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عوامی اور پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں گے،حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عوامی اور پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری اورچیئرمین پی پی بلاول بھٹو کی زیرصدارت پارٹی قیادت کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی ، خورشید شاہ، نوید قمرسمیت سینئر رہنماؤں نے شرکت کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں شرکاء کی اکثریت نے اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کی اجازت مانگ لی۔شرکاء نے کہا کہ ملک اور جمہوریت بچانی ہے توہمیں سخت فیصلے کرنا ہوں گے۔ وفاقی وزرا کی بدزبانی پر خاموش نہیں رہ سکتے،پارٹی قیادت ہمیں صبر کی تلقین نہ کرے۔ سابق صدرآصف زرداری نے کہا کہ مانگے تانگے کی سرکار نہیں چل سکتی، گرتی ہوئی دیوار کوکوئی اوردھکا نہیں دے گا، یہ خود ہی گرا دیں گے،حکومتی ہتھکنڈوں کیخلاف عوامی اور پارلیمنٹ کا فورم استعمال کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو نقصان پہنچانے والوں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ مزید برآں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی عوامی رابطہ مہم کیلئے پنجاب میں ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کرلیا ہے،بلاول بھٹو عوامی رابطہ مہم پنجاب سے شروع کریں گے، بلاول بھٹوجنوری کے آخری ہفتے میں پنجاب کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ وہ جنوبی پنجاب میں بھی 3 روز قیام کریں گے۔ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے پارٹی اجلاس میں کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کو کچھ ہوا توذمہ دار عمران خان ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کی بات کرنے والوں کا وزیراعظم پارلیمنٹ میں ہی نہیں آتا، عمران خان کویہ بھی معلوم نہیں کہ وہ وزیراعظم ہیں،عمران خان بنی گالہ تک محصور ہوکررہ گئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button