قومی

APPSAF کے زیر اہتمام سالانہ ادبی مقابلہ جات کا آغاز ہوگیا

پہلا مقابلہ قراءت کا طیبہ،طیبہ محمد دین اور اسد بلال نے جیت لیا

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فائونڈرز کے زیر اہتمام سالانہ ادبی و سپورٹس مقابلہ جاے کا آغاز ہوگیا۔ اس سلسلہ میں پہلا مقابلہ جائزہ حسن قراءت کا ہوا جس میں حصہ پرائمری میں پہلی پوزیشن دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس کی طیبہ نے حاصل کی اسی طرح دوسری پوزیشن قائد اعظم فائونڈیشن سکول کے عبداللہ علی اور تیسری پوزیشن فالکن سکول سسٹم کی مسکان شہزادی نے حاصل کی۔ حصہ ہائی گرلز کے مقابلہ جات میں پہلی پوزیشن ابو انیس آئیڈیل ہائی سکول کی طیبہ محمد دین، دوسری پوزیشن سائنس لیب ہائی سکول کی علیشاہ ریحان اور تیسری پوزیشن قائد اعظم فائونڈیشن سکول کی منیبہ صابر نے حاصل کی، حصہ ہائی بوائز میں پہلی پوزیشن سائنس لیب ہائی سکول کے اسد بلال، دوسری پوزیشن ابو انیس آییڈیل ہائی سکول کے حمزہ توقیر اور تیسری پوزیشن دی چناب ایجوکیشنل کمپلیکس کے محمد حارث نے حاصل کی۔ اس موقع پر مہمانان خصوصی رانا طاہر سلیم خاں، مرکزی صدر میاں ندیم احمد، سیکرٹری جنرل انصر ریاض، ڈاکٹر محبوب احمد، اعجاز احمد، میاں محمد سلیم نے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Tags
مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close