قومی

بشریٰ بی بی دوبارہ ایکشن میں آ گئیں

لاہور (94 نیوز)وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے لاہور میں حکومت کی جانب سے قائم کیے جانے والے شیلٹر ہوم کا دورہ کیا ہے اور جلداز جلد کام مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے دورہ شیلٹر ہوم کے دوران ان کی دوست فرح خان بھی ان کے ہمراہ تھیں ۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بشریٰ بی بی کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ غریبوں کے مسائل حل ہوں ، حکومت نے مختلف مقامات پر شیلٹر ہوم بنائے ہیں ، جن کے پاس جگہ اور خوراک نہیں ان کی خدمت خاتون اول کی اولین ترجیح ہے ۔بشریٰ بی بی نے شیلٹر ہوم کے دورہ کے دوران غریب عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتوں کا بھی جائزہ لیا ۔ بشریٰ بی بی نے شیلٹرہوم کے دورے کے بعد داتا دربار پر حاضری دی اور چاردر چڑھائی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button