بین الاقوامی
35پاکستانی حجاج کے انتقال کی تصدیق وزارت مذہبی امور نے کردی


اسلام آباد(94 نیوز) وزارت مذہبی امور نے سعودی عرب میں حج کے دوران 35پاکستانی حجاج کرام کے انتقال کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی حج مشن نے کہا ہے کہ 18 جون سہ پہر 4 بجے تک مشاعر میں 9پاکستانیوں کی اموات ہوئی ہیں، منیٰ میں 4،عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2پاکستانیوں کی اموات ہوئیں، 20پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 کی مدینہ میں ہوئیں۔
ڈی جی حج کاکہنا تھا کہ اس سال دوران حج پاکستانیوں کی شرح اموات گزشتہ سال کے مقابلے میں کم رہی، جاں بحق پاکستانیوں کی تدفین مکہ کے اشرائع قبرستان، جنت البقیع میں کی گئی،درجہ حرارت50ڈگری ہونے کے سبب یہ مشکل حج تھا۔



