قومی

20 دسمبر سے صوبائی سطح پر تین روزہ جشن اقبال یوتھ شو ہوگا، ملک عمر فاروق

فیصل آباد(94 نیوز) وزیراعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان و کھیل ملک عمر فاروق نے 20 دسمبر سے صوبائی سطح پر شروع ہونے والے تین روزہ جشن اقبال یوتھ شو کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جشن اقبال کا اہتمام پنجاب حکومت اور یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی کے باہمی اشتراک سے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے طور پر کیا جا رہا ہے جس میں فوڈ فیسٹیول، تصویری نمائش،  ٹاک شوز، تعلیمی سیمینار، سرمایہ کاری کانفرنس، کامیاب کاروباری شخصیات کے ساتھ نوجوانوں کی بیٹھک، محفل مشاعرہ، صوفی و غزل نائٹ اور خواتین کے حوالے سے مختلف پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تین روزہ اس ایونٹ میں نوجوانوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے یے فنون لطیفہ کے حوالے سے مختلف پروگرام علامہ اقبال کی فکری آگہی کو سامنے رکھ کر تشکیل دیے گئے ہیں۔ملک عمر فاروق نے کہا کہ اس طرح کے پروگرامز سے نوجوانوں کو آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ ملک عمر فاروق نے کہا یوتھ افیئرز کا شعبہ ہمیشہ نظرانداز ہوا ہے لیکن موجودہ حکومت اس شعبہ کو پوری طرح فعال بنانے کے لیے کوشاں ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ سپورٹس کا بجٹ 2 ارب روپے سے بڑھا 4 ارب روپے کر دیا ہے۔ نوجوانوں کوصحت مند سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لئے تحصیل کی سطح پر سپورٹس گراؤنڈ اور جمنیزیم بنائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق  نوجوانوں کو ایمپاور کیا جا رہا ہے۔ نوجوانوں نے مشکلات کے دن گزار لیے ہیں اور انشاء اللہ عنقریب نوجوانوں کے حوالے سے بہت اچھی خبریں آنے والی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں سے کیے گئے تمام حکومتی وعدے ضرور پورے ہوں گے۔

مزید

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Close