بین الاقوامی

بھارت نے پرویز مشرف کو شہریت دینے کی پیشکش کردی

نئی دلی (94 نیوز) بھارت کی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما سبرامنین سوامی نے سابق صدر پرویز مشرف کو بھارتی شہریت دینے کی پیشکش کردی۔

سبرامنین سوامی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ان کی حکومت مشرف کو فوری بھارت کی شہریت دے سکتی ہے کیونکہ ان کا تعلق دریا گنج سے ہے اور انہیں پاکستان میں نا انصافی کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے شہریت بل میں ان تمام لوگوں کو بھارت کی شہریت دی جائے گی جو خود کو ہندوﺅں کی اولاد کہے گا۔

مخدوم اطہر نامی صارف نے سبرامنین سوامی کے ٹویٹ پر کہا کہ مشرف سید ہیں جن کا تعلق عرب سے ہے اور ان کے اجداد 1400 سال سے مسلمان ہیں اس لیے اپنی تجویز اپنے پاس رکھیں۔

مخدوم اطہر کو جواب دیتے ہوئے سبرامنین سوامی نے انڈیا کے سابق سفارتکار و سیاستدان سید شہاب الدین کا حوالہ دیا اور بتایا کہ وہ بھی سید تھے لیکن ہمیشہ کہتے تھے کہ ان کے اجداد ہندو تھے، یہی معاملہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ کا بھی ہے۔ حقیقت کا پتا صرف ڈی این اے ٹیسٹ سے ہی لگایا جاسکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button