National

16 Announcing the closure of educational institutions across the country on Monday, December

School closed due to heavy snowfall

Lahore (94 news) 16 دسمبر بروز پیر کو ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان، لاہور میں آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد احتجاجاً نجی تعلیمی ادارے بند رکھے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے 16 دسمبر بروز پیر کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان کیا گیا ہے۔

آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پیر کے روز ملک بھر کے تمام نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ نجی تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر قاتلانہ حملے کے بعد کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر پر لاہور کے علاقے علامہ اقبال ٹاون میں نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور انہیں گولیاں مار کر زخمی کر دیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے صدر اس وقت لاہور کے ایک ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ ان کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button