National

15The lunar month of Ramadan will kylndrbn, Fawad Chaudhry

ویب سائٹ پرچاندبھی دیکھاجا سکے گا،شہریوں کوفیصلہ کرناہے جدید سمت میں چلناہے یاروایتی طریقے پر؟

Karachi (94 news) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ 15رمضان تک قمری کیلنڈربن جائےگا، رویت کے معاملے پر 15رمضان تک لائحہ عمل اختیارکرلیں گے، ویب سائٹ پرکلک کر کے چاندبھی دیکھاجا سکے گا،شہریوں کوفیصلہ کرناہے جدید سمت میں چلناہے یاروایتی طریقے پر؟ انہوں نے کہا کہ جلدبھارت کوخلائی شعبے میں بھی مات دیں گے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ سندھ حکومت سے کوئی تنازع نہیں، سندھ حکومت، ن لیگ،فضل الرحمان سے کوئی اختلاف نہیں،وہ کہتے ہیں این آراو ہم کہتے ہیں نہ رو ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے ان کےخلاف کیس نہ چلائیں،کسی کے باپ کاپیسہ نہیں کہ چھوڑدیں،انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کواپنارویہ درست کرناپڑےگا، معیشت پراپوزیشن مگرمچھ کے آنسو بہارہی ہے،معیشت کاجوحال ہے وہ اپوزیشن نے ہی کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف اورپاکستان کے معاملات طے ہوجائیں گے،نوازشریف اورآصف زرداری کی سیاست ختم ہوچکی، نوازشریف اورآصف زرداری قصہ پارینہ بن چکے،انہوں نے کہا کہ 5سال بعدمعیشت اوردیگرمعاملات بہترحالت میں ہوں گے،فواد چودھری نے کہا کہ وزیر اعظم توعمران خان ہی ہیں چاہے کسی کوبرالگے یابھلا،ملک میں کوئی ہنگامی حالت نہیں،معیشت میں اتارچڑھاؤآتارہتاہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button