National

The decision was abadhayykurt MD PTV appointment

Islam Abad(94 news) اسلام آبادہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری سے متعلق فیصلہ سنا دیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ وزارت اطلاعات قانون کے مطابق 3 ماہ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے ، ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کیلئے حکومت بورڈ آف گورنرز نامزد کرے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ نے ایم ڈی پی ٹی وی کی تقرری سے متعلق فیصلہ سنا دیا،جسٹس محسن اخترکیانی نے 4 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا،عدالت نے تحریری فیصلے میں کہا ہے کہ وزارت اطلاعات قانون کے مطابق 3 ماہ میں ایم ڈی پی ٹی وی تعینات کرے ،ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی کیلئے حکومت بورڈ آف گورنرز نامزد کرے،عدالت نے کہا کہ ایم ڈی پی ٹی وی کی تعیناتی نہ ہونے پر وزارت اطلاعات و دیگر فریقین ذمہ دار ہوں گے ۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سابق ایم ڈی پی ٹی وی ارشد خان کی تعیناتی غیرقانونی تھی ،3 اکتوبر کے نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی غیرقانونی تھی،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹر زکوقانون کے مطابق تعینات کیا جائے ،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی وی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی غیرقانونی ہے ،18 ماہ سے ایم ڈی پی ٹی وی تعینات نہ ہونے سے ادارے میں قانونی پیچیدگیوں نے جنم لیا۔
Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button