قومی

عمر ایوب نے والد گوہر ایوب کے انتقال پر روپوشی ختم کردی

لاہور (94 نیوز) سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب خان نے اپنے والد  سابق سپیکر قومی اسمبلی و وزیر خارجہ گوہر ایوب خان کے انتقال پر اپنی روپوشی ختم کردی اور اپنے آبائی گاؤں پہنچ گئے۔

گوہر ایوب خان سابق وفاقی وزیر اور سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان کے والد تھے۔ ان کے انتقال کے بعد گوہر ایوب کے بیٹے عمر ایوب بھی ریحانہ گاؤں پہنچ گئے ہیں،

عمر ایوب 6 ماہ سے روپوش تھے۔ سانحہ 9 مئی کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب خان پر متعدد کیسسز بنے جب کہ عدالت انہیں اشتہاری بھی قرار دے چکی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button