National

Another daughter of Hawa was gang-raped

کامونکی (94 news) کامونکی کے علاقہ بوپڑا کلاں میں 13سالہ بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، میڈیکل رپورٹ میں بچی سے زیادتی ثابت ہو گئی۔ ملزمان گرفتار

تفصیلات کے مطابق بوپڑا کلاں کی 13سالہ رہائشی بچی گھر سے دکان پر سودا سلف لینے کی غرض سے گئی تو موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے بچی کو اغواءکر لیا، ملزمان نے نہر رتہ جھال پر لے جا کر لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا ، بعد ازاں ملزمان بچی کو نہر کنارے چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔

پولیس نے بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے بچی کا میڈیکل کرایا جس میں بچی سے اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی ، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا ہے ۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button