Events / Seminars

Training Workshop on Measles and Rubella Prevention, Special Participation of Dr. Haroon Jahangir, Director General Health Services Punjab

Faisalabad (94 news) پنجاب میں خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی مہم کے سلسلہ میں ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز پنجاب ڈاکٹر ہارون جہانگیر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر مشتاق سپرا، ڈائریکٹر ای پی آئی ڈاکٹر مختار احمد، ڈی ایچ او ڈاکٹر بلال احمد اوردیگر بھیاس موقع پر موجود تھے۔

ورکشاپ میں عالمی ادارہ صحت اور یونیسف کے نمائندگان کی جانب سے مائیکرو پلاننگ پر تکنیکی سیشنز کا انعقادکیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں سات اضلاع ملتان،وہاڑی،خانیوال، لودھراں،اٹک،چکوال اور جہلم کے ڈی ایچ او اور ڈی ایس وی نے بھی شرکت کی۔ڈی جی ہیلتھ نے کہا کہ پنجاب میں خسرہ کی بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے اس سال نومبر میں مہم کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں خسرہ کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اس سال ٹائیفائڈ ویکسین کی کامیاب مہم کے دوران بہترین مائیکرو پلاننگ کا کردار کلیدی تھا۔انہوں نے کہا کہ بہتر مائیکرو پلاننگ سے ہی مہم کو ضلع،تحصیل اور یونین کونسل کی سطح پر کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ملتان،فیصل آباد،راولپنڈی اور لاہور میں کیا جا رہا ہے۔سی ای او نے بتایا کہ فیصل آباد میں خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے ویکسینٹر اور سوشل موبلائزر کی سطح پر بہترین تربیت کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم کو پارلیمنٹیرینز اور علماء سمیت تمام طبقات کی مدد سے کامیاب بنایا جائیگا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button