پی ٹی آئی کے ایم این اے فیض اللہ کموکا کے قریبی عزیز کےخلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
لکی کموکا نے ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کے ساتھ بغیر اجازت ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپ لوڈ کی


فیصل آباد(94 نیوز) پی ٹی آئی کے رہنماء اور ممبر قومی اسمبلی فیض اللہ کموکا کے قریبی عزیز اور پی ٹی آئی کے کارکن اشرف عرف لکی کموکا کیخلاف ایف آئی اے نے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ایم این اے کے قریبی عزیز اور پی ٹی آئی کے کارکن محمد اشرف عرف لکی کموکا کے خلاف سائبر ایکٹ کے تحت اسسٹنٹ کمشنر مصور خان نیازی کی مدعیت میں ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا ہے، ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ڈویذن کمشنر سرکاری امور کے کام کے سلسلہ میونسپل کارپوریشن میں موجود تھے اور سیاسی شخصیات سے ملاقات کررہے تھے کہ اس دوران لکی کموکا نے ڈویژنل کمشنر محمود جاوید بھٹی کے ساتھ بغیر اجازت ویڈیو بنائی جسے گانے کے بیک گراؤنڈ ٹک ٹاک کیساتھ سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا کردیا- جس سے کمشنر محمود جاوید بھٹی کی ذاتی طور پر تضحیک اور کمشنر آفس کا وقار مجروح ہوا جس پر ایف آئی اے نے ملزم لکی کموکا کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے–




