قومی

گٹروں کے ڈھکن چرانے والے انسانی جانوں کے دشمن ہیں۔ ایم ڈی واسا

آپریشن سٹاف کی نااہلی اور کوتاہی کی وجہ سے لوگ شکایات ایم ڈی تک لاتے ہیں

فیصل آباد(94نیوز) گٹروں کے ڈھکن چرانے والے انسانی جانوں کے دشمن ہیں،85 ہزار سے زائد مین ہولز کی نگرانی کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے، اکیلا واسا یہ کام نہیں کرسکتا، عوام ڈھکن چوروں پر نظر رکھیں اور چور کی موقع پر گرفتاری کے لئے واسا کی مدد کریں، یہ اظہار ایم ڈی واسا فقیر محمد چوہدری نے آپریشن ڈایریکٹوریٹ کے اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ایسے افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں،واسا اپریشن سٹاف اپنے علاقوں میں میں ہول کورز کے حوالے سے فول پروف انتطامات کرے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، پروایئویٹ ڈویلپرز واسا سے منظور شدہ ڈیزائن کے مطابق سیوریج لایئنیں ڈالیں، غیر معیاری کام اہل علاقہ اور واسا کے لئے ہمیشہ کا روگ بن جاتے ہیں لوگ واسا کے خلاف احتجاج پر مجبور ہو جاتے ہیں،

ایم ڈی واسا نے آپریشن سٹاف کی کارکردگی پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے شمار دیگر محکمانہ امور سرانجام دینا ہوتے ہیں، آپ لوگوں کی نا اہلی اور کوتاہی کی وجہ سے لوگ شکایات کرتے ہیں،

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کسی بھی ڈھکن کی چوری کی شکایت کے لئے واسا کے ٹول فری نمبر 1334 پر کال کریں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button