قومی
سیلابی صورتحال کے پیش نظر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی سالانہ امتحانات ملتوی کردئیے


لاہور (94 نیوز) پنجاب میں جاری سیلابی صورتحال کے پیش نظر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے ضمنی سالانہ امتحانات ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
یہ فیصلہ پنجاب بورڈ کمیٹی آف چیئرمین (PBCC) کی مشاورت سے کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ علاقوں کے طلبہ کو درپیش مشکلات سے بچایا جا سکے۔میٹرک کے ضمنی امتحانات کا آغاز 10 ستمبرسے ہونا تھا تاہم موجودہ ہنگامی حالات کے باعث یہ ممکن نہ ہوسکا۔
بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب سے کئی تعلیمی ادارے، امتحانی مراکزاورراستے متاثرہوئے ہیں جس کی وجہ سے طلبہ و طالبات کی شرکت میں رکاوٹ پیدا ہوسکتی تھی۔میٹرک کے ضمنی امتحانات اب ممکنہ طورپر29 ستمبرسے شروع کئے جا سکتے ہیں تاہم نئی حتمی تاریخوں کا باضابطہ اعلان جلد کیا جائے گا۔



