قومی

گورنر پنجاب نے پرویزالہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا

لاہور (94 نیوز) گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے آخر کاراعتماد کا ووٹ نہ لینے پر وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی کو ڈی نوٹیفائی کردیا. اب پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہے۔

گورنر پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا. انہوں نے پرویز الہی کو مزید 24 گھنٹے کا وقت بھی دیا لیکن اس کے باوجود انہوں نے اعتماد کا ووٹ نہیں لیا جس پر انہیں ڈی نوٹیفائی کیا جاتا ہے.

گورنر پنجاب نے چوہدری پرویز الہی کو سابق وزیر اعلی قرار دیا اور کہا کہ وہ اس وقت تک کام جاری رکھیں گے جب تک نئے وزیر اعلی کا انتخاب نہیں کرلیا جاتا. 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button