منہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ضیافت میلادمصطفی ۖکااہتمام


فیصل آباد(94 نیوز)صدرمنہاج ویلفیئرفاؤنڈیشن پنجاب حاجی محمدامین القادری کی رہائش گاہ پرحضوراکرم ۖکی آمدکی خوشی پرضیافت میلادمصطفی ۖکااہتمام کیاگیا۔ضیافت میلادمیں پیرسیدنجیب شاہ،میاں کاشف محمود، خالدمصطفوی ایڈووکیٹ،ملک شبیرحسین ایڈووکیٹ،رانارب نوازانجم،راناغضنفرعلی،سہیل مقصود،محمدکاشف امین، محمداحمدامین، عابدظفر،غلام محمدقادری،محمدحمزہ،کے علاوہ مردوخواتین کی کثیرتعدادنے شر کت کی۔اس موقع پرحاجی محمدامین القادری،میاں کاشف محمودنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ آج کے مبارک دن پرہمیں سیرت مصطفےٰۖ پر عمل کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔ہمیں سچا مسلمان اور عاشق رسول ۖ بننے کیلئے حضوراکرم کے احکامات پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ مصطفوی نظام کا قیام ہی میلاد مصطفےٰ کا مقصود ہے جس سے معاشرے میں عدل وانصاف کا بول بالا ہواور معاشرہ جنت کا نمونہ نظر آئے،عدل و انصاف کے نظام کے نفاذ سے ہی معاشرے سے ہر طرح کے ظلم و ستم کا خاتمہ ممکن ہے۔اسی نظام عدل کے نفاذ کیلئے تحریک منہاج القرآن گذشتہ 43 سال سے جدوجہد کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حضوراکرمۖ کی آمد سے مجبور،محکوم اور پسماندہ طبقات کو سراٹھا کر جینے کا حوصلہ ملا۔آج کے دور میں بھی باطل طاغوتی طاقتوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا ہوگا۔ولادت مصطفےٰ کے موقع پر کائنات کا زرہ زرہ چمک اٹھا ،آج بھی عشاق اپنے نبی کی ولادت کا جشن مناتے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری عالمی سفیر عشق رسول ہیں جو پوری دنیا میں حضور کے عشق اور محبت کی دولت کو عام کررہے ہیں۔



