Events / Seminars

Kalam Iqbal is a perpetual and evergreen source of light, Rana Manoor

Faisalabad (94 news) کلام اقبال روشنی کا دائمی اور سدا بہار ذریعہ ہے جس پر عمل پیرا ہو کر مملکت پاکستان کو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل کیا جا سکتا ہے، نظریہ پاکستان فورم کے نظریہ پاکستان ہال میں یوم اقبال کی پروقار تقریب صدر میاں عبد الوحید کی صدارت میں منعقد کی گئی جس سے ممتاز عالم اور داعی امن مولانا محمد ریاض کھرل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال مسلمانوں کے عظیم فلاحی اور قومی شاعر ہیں جن کے کلام سے تازگی ملتی اورعروج حاصل ہوتا ہے اور انسان غلامی سے نکل کر آزادی کی دولت حاصل کرتے ہیں، کلام اقبا ل کی تروتازگی نے دنیا کی بے شمار قوموں میں جذبہ آزادی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ علامہ ڈاکٹر محمد اقبال عالم اسلام کی وہ ہر دلعزیز شخصیت ہیں جن کے کلام کی سدا بہار تروتازگی آج تک انسانوں کے دلوں میں روشنی، ولولہ،منزل کا حصول،تگ و دو،جہد مسلسل اور اسلام کی حقانیت پھیلانے کا ذریعہ ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کے کلام کی خصوصیت ہے کہ وہ ہر دور میں انسانوں کی رہنمائی خصوصا محکوم طبقات کے اندر آزادی کی شمع روشن کیے ہوئے ہے،ان رہنماؤں نے اہل شہر سے اپیل کی ہے اس اہم تقریب میں شرکت کر کے عالم اسلام کے عظیم انقلابی انسان کے ساتھ اپنی محبت کا عملی ثبوت فراہم کریں۔توقع کی جا رہی ہے کہ نظریہ پاکستان فورم کی شاندار روایات کے مطابق اہم تقریب میں سکول، کالجز اور فنی اداروں کے طلبہ و طالبات کثیر تعداد میں شرکت کریں گے۔

سابق ڈائریکٹرکالجز رانا منور احمد خان نے کہا کہ جب تک مسلمان عملی زندگی اختیار نہیں کریں گے وہ کامیاب زندگی گزار نہیں سکتے،آج کہنے کو ہم مسلمان ہیں کلام اقبال کی یہی روشنی ہے کہ ہم نے ہر حالت میں اپنے کردار کو صالح اور دوسروں کے روشنی کا ذریعہ بنانا ہے۔

صدر میاں عبد الوحید نے کہا کہ نظریہ پاکستان فورم شہر میں پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کا محافظ ہے ہم نے اس شمع کو ہر حالت میں جاری و ساری رکھنا ہے، اس روشنی کو سکول،کالجز، یونیورسٹی اور عام لوگوں تک عام کرنا ہے یہ فریضہ زندگی کی آخری سانسوں تک جاری رہے گا۔انہوں نے طلبہ سے اپیل کی کہ وہ کلام اقبال کا گہرائی سے مطالعہ کریں کلام میں اس قدر علمیت کے خزانے ہیں کہ انسان ان پر عمل پیرا ہو کر اپنی منزل پا سکتاہے۔

تقریب سے ایوان صنعت و تجارت کے سابق صدر چوہدری محمد نواز،پروفیسر محمد علی سابق پرنسپل گورنمنٹ ٹیکنالوجی کالج،وحدت اسلامیہ کے رہنما ڈاکٹر افتخار حسین نقوی،پروفیسر ظہور احمد جوہر پرنسپل گورنمنٹ ایم سی ہائر سیکنڈری سکول،جنرل سیکرٹری محمد ارشد قاسمی،شیخ محمد افضال شاہین،حاجی محمد عابد،چوہدری محمد سلیم،حاجی ارشاد احمد،میاں محمد طیب ایڈووکیٹ،محمد یوسف انصاری،علامہ انتظار احمد قاسمی،میاں منیب الرحمن،میاں مجیب الرحمن ایڈووکیٹ،حافظہ صبا تبسم،مس میمونہ،مس جویریہ نے بھی خطاب کیا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button