تقریبات/سیمینارز

کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے، کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں،لطیف نذر،فردوس راءے

فیصل آباد(94 نیوز) کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے کشمیریوں کو حق رائے دہی دئیے بغیر علاقائی امن ممکن نہیں۔ان خیالات کااظہار ایم پی اے /چیئرمین ایف ڈی اے چوہدری لطیف نذرنے پنجاب آرٹ کونسل کے زیراہتمام کشمیر کے حوالے سے یوم سیاہ کے سلسلے میں طلبہ وطالبات کی تقریری نشست کے اختتام پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز استاد نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں یوم سیاہ کے حوالے سے پنجاب آرٹ کونسل کی جانب سے مختلف نوعیت کی تقریبات کا بندوبست کیا گیا۔موقع کی مناسبت سے تصویری نمائش کی افتتاحی تقریب کے دوران تقریب کی مہمان اعزاز فردوس رائے ممبر صوبائی اسمبلی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم 27،اکتوبر 1948کو کو کشمیرمیں ہندوستانی فوج کے داخلہ اور قبضے کی مذمت کرتے ہیں واضح روہے کہ پنجاب آرٹ کونسل کی جانب سے احتجاجی واک کا بھی بندوبست کیا گیا واک میں سیاسی اکابرین،مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔آمنہ عالم اور محمد عمران رضا اسسٹنٹ ڈائریکٹرزپنجاب آرٹ کونسل فیصل آباد نے یوم سیاہ کے حوالے سے ان پروگرامز کے مقاصد کے بارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان پروگرامز کا مقصد بھارتی فوج کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کو اجاگر کرکے احتجاج ریکارڈ کروانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button