قومی

پرل ریذیڈنشیا اور حق ہومز غیر قانونی قرار، دفاتر سیل

فیصل آباد(94 نیوز)ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری کی ہدایات پر غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کرتے ہوئے مختلف علاقوں میں دو غیر منظور شدہ ہاؤسنگ سکیموں کے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور ان کے موقع پر موجود دفاتر کو سربمہر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر انیب اسلم رندھاوا کی سربراہی میں بلڈنگ انسپکٹرز اسلم گجر، ثناء اللہ اور دیگر سٹاف پر مشتمل ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران چک نمبر223 رب کی اراضی پر مجوزہ ہاؤسنگ سکیم حق ہومز، چک نمبر9 اور 58 ج ب کی اراضی پر پرل ریذیڈنشیا کے نام سے ہاؤسنگ سکیم کو غیر قانونی پایا جن کے خلاف فوری آپریشن کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کوسیل کردیاگیا۔ ڈویلپرز سے کہا گیا ہے کہ وہ تمام تر قانونی و محکمانہ تقاضے اور شرائط پور ی کرکے ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں بصورت دیگر مزید خلاف ورزیوں پر قصورواروں کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج کرائے جاسکتے ہیں۔ ایف ڈی اے انتظامیہ کی طرف سے عوام الناس کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں سے ہوشیار رہیں اور کسی بھی ہاؤسنگ سکیم میں پلاٹ خریدنے یا سرمایہ کاری کرنے سے قبل اسکی قانونی حیثیت ضرور چیک کرلیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی قسم کی پریشانی یا مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button