قومی

کاروباری مراکز شام 6 بجے بند، دفاتر میں 50 فیصداسٹاف کم رکھنے کا حکم

کراچی (94 نیوز) سندھ میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کے پیش نظر آج سے کاروباری مراکز کو صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی گئی ہے جب کہ سرکاری اور نجی دفاتر میں 50 فیصد اسٹاف کم رکھنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا سے متعلق نئی احتیاطی تدابیرکا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق دفاتر میں آدھے ملازمین روٹیشن کے تحت گھر سے کام کریں گے جب کہ سینما، مزارات اور جم بند کرنے کا فیصلہ کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ تجارتی مراکزجمعہ اوراتوارکومکمل بندرہیں گے، جمعہ اوراتوارصرف اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلیں گی، نئی پابندیاں 31 جنوری 2021 تک لاگورہیں گی۔

حکومتی اعلامیے میں اِن ڈور شادیوں پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے جب کہ شادی ہالز میں تقریب رات 9 بجے تک ختم کرنا ہو گی اور صرف 200 مہمانوں تک کی اجازت ہو گی، اس کے علاوہ بوفے سسٹم پر مکمل پابندی ہو گی، مہمانوں کو کھانا پیکٹس میں فراہم کرنا ہو گا۔

دوسری جانب پنجاب کے دفاتر میں بھی حاضری 50 فیصد کم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کیسز میں خطرناک حد تک اضافے کے باعث حکومت کی جانب سے ملک بھر میں 26 نومبر سے 10 جنوری تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button