قومی

عوام کی بے احتیاطی اور لاپرواہی سے کورونا تیزی سے پھیلا، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور (94 نیوز) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہےکہ عوام کی بے احتیاطی اور لاپرواہی کے باعث کورونا تیزی سے پھیلا، میوہسپتال میں 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 اموات ہوئیں۔

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں کورونا کے زیادہ تر سنجیدہ کیسز آرہے ہیں،پشاور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ہوا ہے،عوام سے اپیل ہے کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں،کورونا ویکسین آنے تک احتیاطی تدابیراختیارکرنا ہوں گی،

سکول،کالجز بند کرنا ہمارے لیے سب سے سخت فیصلہ تھا،اپوزیشن سے درخواست ہے کہ جلسے نہ کریں، سیاست کیلئے بہت وقت ہے،اپوزیشن عوام کی صحت کو مقدم رکھے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ 20 سے 25 ہزاریومیہ کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت ہے،میوہسپتال میں 61 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے،گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا سے 19 اموات ہوئیں،ہسپتالوں میں ان مریضوں کو رکھا جاتا ہے جن کو آکسیجن کی ضرورت ہو،انہوں نے کہا کہ ملتان،راولپنڈی،گوجرانوالہ، فیصل آباد میں کورونا کے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے،شعبہ صحت کے 13 ہزار 638 اہلکار کورونا سے متاثر ہوئے، ملتان میں 68 و ینٹی لیٹرزہیں، 41 مریض وینٹی لیٹرزپرہیں،عوام نے کورونا ایس اوپیز کو زیادہ اہمیت نہیں دی،عوام کی بے احتیاطی کے باعث کورونا تیزی سے پھیلا،نہیں چاہتے کہ کورونا کی دوسری لہر میں مکمل لاک ڈاو¿ن کی طرف جائیں،اگرایس او پیزپرعمل نہیں کریں گے تومکمل لاک ڈاؤن کی طرف جاسکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button