ڈی آئی جی کامران عادل کی پولیس لائنز کمپلیکس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ


فیصل آباد (94 نیوز، سٹی رپورٹر) پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی پولیس لائنز کمپلیکس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ
تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل نے پولیس لائن کمپلیکس میں ضلع بھر کے پولیس افسران کے ساتھ محرم الحرام کے سلسلہ میں میٹنگ کی ۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز حسن جاوید بھٹی ، ایس ایس پی انویسٹی گیشن عبدالوہاب ،ٹاؤن ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز اور محرران تھانہ جات /چوکیات نے شرکت کی ۔ سٹی پولیس آفیسر نے تمام متعلقہ افسران کو محرم الحرام کے سلسلہ میں تمام انتظامات قبل از وقت مکمل کرنے کے احکا مات اور سابقہ وائلیشن کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام انتظامات کو خود مانیٹر کرئیں گے اور سیکیورٹی کے حوالہ سے تما م انتظامات ،برئیر ، خار دار تار ، واک تھرو گیٹ اور کنات وغیرہ کا انتظامات مکمل کروائیں گے ۔ تھانہ ہذا کے ایریا میں موجود تمام مساجد اور دیگر ڈیوٹی کو بر وقت مکمل کروائیں گے ۔

مزید سٹی پولیس آفیسر نے کرائم کی صورتحال کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان کی جلداز جلدگرفتاری کو یقینی بنائیں قتل،اغوا برائے تاوان ڈکیتی،رابری معہ قتل،ہاوس رابری و دیگر سنگین نوعیت کے مقدمات کی یکسوئی کریں ۔ ۔ ایس ایچ اوز خود صبح اور شام حوالات کو چیک کریں 03بجے سے شام 05بجے تک تھانہ میں موجود رہیں آنے والے سائلین کے مسائل سن کر فوری طور پر انکو حل کریں عوام الناس کو فوری ریلیف اور تyحفظ فراہم کریں اور اپنے اپنے علاقہ میں تھانہ جات کو مثالی بنائیں۔



