Events / Seminars

ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلے جاری

Faisalabad (94 news) ڈویژنل پبلک سکول وکالج میں آل پاکستان سکولز ایجوکیشنل اولمپیڈ مقابلے جاری ہیں اس سلسلے میں مختلف تعلیمی اداروں کے طالب علموں کے مابین حسن قرات،نعت خوانی،نظم ونثر، شطرنج اوردیگر مقابلے ہوئے۔ ریٹائرڈ ٹیچر ڈی پی ایس /ریڈیو صدا کار میڈم نگار نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔پروفیسر محمدنواز،قاری ظہیر بٹ،میاں محمود احمد ودیگر میں بھی طالب علموں میں انعامات وشیلڈز تقسیم کیں۔نثرونظم میں پی اے ایف کالج سرگودھا کے سید حسیب حیدر نے پہلی،بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کے حافظ محمد قاسم نے دوسری،دانش بوائز سکول حاصل پور کے طلحہ حفیظ نے تیسری اور لاہور گرائمرسکول(بوائز)کے محمد موسی نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔اسی طرح شطرنج کے مقابلہ میں ڈی ایم سی کے محمد عریض پہلے،پی ایچ ایف کالج سرگودھا کے مومن علی دوسرے،ڈی ایم سی کے حنان اسلم تیسرے اور ڈی پی ایس اینڈ کالج کے روہید چوتھے نمبر پر رہے۔نعت خوانی میں دانش بوائز سکول حاصل پور کے ضمیر عمر نے اول،ڈویژنل ماڈل کالج کے بخاری نے دوسری،پی اے ایف کالج سرگودھا کے زبیر سعید نے تیسری،کیڈٹ کالج سرگودھا کے کیڈٹ ذیشان اور ساندل کالج کے محمد قاسم نے مشترکہ طور پر چوتھی پوزیشن حاصل کی۔میڈم نگار نے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کومبارکباد دی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button