کھیل

چٹا گانگ ٹیسٹ کا تیسرا دن، پاکستان کی بیٹنگ جاری

چٹا گانگ (94 نیوز) پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان چٹاگانگ ٹیسٹ میں تیسرے دن کا کھیل جاری ہے جہاں پاکستان ٹیم بنگلا دیش کی پہلی اننگ کے اسکور 330 کے جواب میں بیٹنگ کر رہی ہے۔

ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کے آغاز میں ہی پاکستان کی 2 وکٹیں گزشتہ روز کے اسکور میں مزید 1 رن کے اضافے کے بعد گر گئیں۔

پاکستان نے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز بغیر کسی نقصان 145 رنز پر کیا، ایک رن کے اضافے کے بعد ڈیبیو کرنے والے عبدﷲ شفیق 52 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اس کے بعد آنے والے کھلاڑی اظہر علی بھی کوئی رن بنائے بغیر پویلین لوٹ گئے۔

اس کے بعد کپتان بابر اعظم بیٹنگ کیلئے آئے مگر وہ بھی کچھ خاص نہ کر کرسکے اور 10 رنز بناکر بولڈ ہوگئے، ان کے بعد آنے والے فواد عالم بھی 8 رنز ہی اسکور کر سکے۔

اب سے کچھ دیر پہلے تک کریز پر سنچری میکر عابد علی کے ساتھ محمد رضوان موجود ہیں۔

پاکستان نے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں دوسرے دن کے اختتام پر بغیر کسی نقصان کے 145 رنز بنائے تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button