قومی

پی پی 168لیگی امیدوار نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کیلئے درخواست جمع کرا دی

لاہور (94 نیوز) پی پی 168 سے ن لیگی امیدوار رانا خالد قادری نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لئے درخواست جمع کرا دی، رانا خالد قادری نے درخواست رٹیرننگ افسر رحم زادہ خان کو جمع کروائی۔

لیگی رہنما نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حلقے میں مسترد ووٹوں کی تعداد زیادہ ہے، ملک اسد کھوکھر کی جیت کا نوٹیفکیشن ابھی جاری نہ کیا جائے، ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حکم دیا جائے۔یاد رہے خواجہ سعد رفیق کی چھوڑی ہوئی نشست پی پی 168 لاہور میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں‌ تحریک انصاف کے امیدوار 17 ہزار 579 ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے جبکہ ن لیگ کے رانا خالد 16 ہزار 892 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقے میں 83 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے تھے جبکہ سکیورٹی کے بھی سخت انتظامات تھے۔ پولنگ سٹیشنز پر 3000 ہزار پولیس اہلکار تعینات جبکہ رینجر اہلکار بھی پولنگ سٹیشن پر موجود رہے۔ ڈی آئی آپریشنز لاہور کے مطابق ووٹرز کی 3 مقامات پر چیکنگ ہوئی، حلقے میں 83 پولنگ سٹیشن اے بی اور سی کٹیگری میں تقسیم کیا گیا، 22 پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button