National

PTI has given additional charge of another ministry to the minister after his matriculation

Peshawar(94 news) خیبرپختونخوا میں میٹرک پاس وزیر کو محکمہ قانون کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات اکبر ایوب خان کو وزیر قانون سلطان محمد خان کے استعفے کے بعد محکمہ قانون کا قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔ اکبرایوب کو اس سے قبل گزشتہ سال ضیاءاللہ بنگش کی جگہ وزیر تعلیم بنایا گیا تھا تاہم ان کی تعلیمی قابلیت میٹرک ہونے اورسوشل میڈیا پرتنقید کے بعد ان سے تعلیم کی وزارت واپس لے کر ان کو محکمہ بلدیات دیا گیا۔

صوبائی محکمہ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر قانون سلطان محمد کے استعفے کے بعد اکبرایوب کو محکمہ قانون کا بھی اضافی چارج دیاگیا ، وزیر قانون سلطان محمد خان کو ویڈیو اسکینڈل کے بعد فارغ کیا گیا تھا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button