قومی

پی ٹی آئی احتجاج میں شامل نوجوانوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹس وویریفیکیشن سرٹیفکیٹ نہ دینے کا اعلان

یہ سرٹیفیکیٹس نوکریوں اور ویزوں کے حصول کے لئے استعمال ہوتے ہیں، آئی جی پنجاب

لاہور (94 نیوز) آئی جی پنجاب کا تحریک انصاف کے احتجاج میں شامل نوجوان لڑکے لڑکیوں کو کیریکٹر سرٹیفکیٹس اور ویریفیکیشن سرٹیفکیٹ نہ دینے کا اعلان۔

تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب عثمان انور نے پی ٹی آئی کے احتجاجی مظاہروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جو نوجوان لڑکے لڑکیاں شر پسندی کر رہے ہیں، ان کو پولیس ویریفیکیشن سرٹیفکیٹ اور کیریکٹر سرٹیفکیٹس نہیں دیے جائیں گے۔
ان سرٹیفیکیٹس کی بنیاد پر نوکریاں ملتی ہیں اور ویزے لگتے ہیں، ان سب کا ریکارڈ ہمارے پاس آگیا ہے ان کو نہ کوئی سرٹیکفیٹ ملیں گے نہ ویریفکیشنز ہوں گی پھر کبھی نوکریاں بھی نہیں ملیں گی۔ دوسری جانب وفاقی کابینہ نے پرتشدد کاروائیوں اور جلاؤ گھیراوٴ میں ملوث عناصر کیخلاف سخت کاروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button