کامرس
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی


اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں ایک روپیہ فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، اور اب اس کی نئی قیمت 155 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہوگی۔مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 171 روپے 65 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔



