پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی، ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے، وزیر اعلیٰ مریم نواز


لاہور(94 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنک سالٹ کی ایکسپورٹ پر پیشرفت کیلئے جامع پلان طلب کرلیا۔ وزیر اعلیٰ نے خام پنک سالٹ کی برآمد پر پابندی کے لیے اقدامات کا حکم دے دیا اور کان کن ورکروں کی سیفٹی یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پنک سالٹ سے ریونیو حاصل کرنے کے لیے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب میں معدنیات کے حصول کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی تجاویز پر غور کیا گیا اور پنک سالٹ کے لیے ویلیوایڈڈ انڈسٹری لگانے کے پلان تیار کرنے کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ گراں قدر ملکی ذخائرکوڑیوں کے بھاؤ نہیں بکنے دیں گے۔ پاکستان کے لیے پنک سالٹ خزانے کے مترادف ہے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ زاہد بخاری،چیف سیکرٹری زاہد اخترزمان،پرنسپل سیکرٹری ساجد ظفر ڈال،سیکرٹری معدنیات بابر امان بابرنے شرکت کی۔



