تقریبات/سیمینارز

میٹرک میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے ڈویژنل پبلک سکول و کالج کے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں ڈویژنل پبلک سکول و کالج فیصل آباد کے آڈیٹوریم میں تقریب تقسیم انعامات و اسناد کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں اور والدین کو بھی مدعو کیا گیا۔ تقریب کی مہمان خصوصی ڈویژنل پبلک سکول و کالج فیصل آباد کی پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ جبکہ مہمان اعزاز ہیڈ ماسٹر ڈویژنل پبلک سکول و کالج مین کیمپس فقیر حسین آذر اور ہیڈ مسٹریس گرلز سیکشن رفیعہ را شدہ تھیں۔ پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے نمایاں پوزیشنز کے حامل طلباء و طالبات اور ان کے والدین اور اساتذہ کو اس شاندار کامیابی پر بھر پور مبارکباد پیش کی۔انہوں نے اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنت کو سراہا اور ادارے کی روایات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈویژنل پبلک سکول اینڈ کالج کے بچے ہمیشہ پوزیشنز حاصل کر کے اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہوئے پورے وطن عزیز میں اس کا نام روشن کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے آئے ہیں۔ امسال ادارہ ہذا کے 495 طلباء و طالبات میٹرک کے امتحان میں شریک ہوئے اور اپنے شاندار نتائج کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے 237 طلباء و طالبات نے + A جبکہ 91 طلباء و طالبات نے A گریڈ حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ اور ان شاء اللہ آئندہ بھی یہ بچے، اسا تذہ اور والدین اپنی لگن اور محنت سے اسی طرح ادارے کی نیک نامی کا باعث بنتے رہیں گے۔ فقیر حسین آذر نے بچوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ بچے مستقبل کا روشن ستارہ اور وطن عزیز کے ماتھے کا جھومر ہیں۔ اس کے بعد مہمان خصوصی پرنسپل عالیہ ایوب چٹھہ نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات میں اعزازی اسناد تقسیم کیں۔ والدین نے ادارے اور اساتذہ کی کاوشوں کو بے حد سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button