قومی

پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کا سکولوں کی نجکاری کیخلاف دھرنا

24 جولائی کو پنجاب بھر کے پریس کلب کے سامنے احتجاج کا شیڈول جاری

لاہور (94 نیوز سٹی رپورٹر) پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کا سکولوں کی نجکاری، پنجاب بھر کے لیب اٹینڈنٹ کی اپگریڈیشن ، ٹیکسز میں اضافہ،پے پروٹیکشن ،ایس ایس ایز کی مستقلی،دیگر مطالبات کے لیے احتجاجی ریلی ناصر باغ تا سول سیکرٹریٹ کے مقام پر دھرنا ۔ پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین اعوان, سرپرست اعلی حافظ عبدالناصر ، رانامقیم احمد، سیکرٹری جنرل وحیدمرادیوسفی، نجف نواز صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر عہدیداران کا خطاب،روحانی والدین اساتذہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئےوسطی پنجاب پاکستان پیپلز پارٹی لیبر ونگ کے چیئرمین چوہدری منظور احمد کی سکولوں کی نجکاری کے خلاف،دیگر محکمہ کی نجکاری پرخطاب کیا۔ پنجاب کے تمام اضلاع سے اساتذہ اور لیب اٹینڈنٹ کی شرکت،تمام اساتذہ اور لیب اٹینڈنٹ نے کہا کہ ہم پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب کے چیئرمین حافظ غلام محی الدین، سرپرست اعلی رانا مقیم احمد، سیکرٹری جنرل چوہدری وحید مراد یوسفی ، نجف نواز صدر لیب اٹینڈنٹ ایسوسی ایشن پنجاب پر اعتماد کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک تحریک جاری رکھنے کا عدم کیا شانہ بشانہ چلنے کا وعدہ کیا، چئیرمین پنجاب ٹیچرز الائنس پنجاب نے 24 جولائی کو پنجاب بھر کے ضلعی پریس کلب کے سامنے احتجاج اور دھرنے کا شیڈول جاری کیا

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button