قومی

پنجاب میں پاور شئیرنگ کیلئے ن لیگ اورپی پی قائدین کی آج پھر ملاقات کا امکان

لاہور (94 نیوز) پنجاب میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کے معاملے پر دونوں پارٹیوں کے درمیان آج پھر بات چیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی کی رہائش گاہ پر ہوگی، جس میں ن لیگ کی جانب سے ایاز صادق، سعد رفیق، سلمان رفیق، اویس لغاری اور خواجہ عمران نذیر شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق یوسف رضا گیلانی، قمر زمان کائرہ، حسن مرتضیٰ اور علی حیدر گیلانی پی پی کی طرف سے ملاقات میں شریک ہوں گے۔

پیپلز پارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب کابینہ میں 4 وزارتیں دی جائیں گی، محکموں کا فیصلہ آج ہوگا جبکہ پیپلز پارٹی کو پارلیمانی سیکریٹری کے عہدے بھی ملیں گے۔

ذرائع نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو غیرمنتخب 2 مشیر اور معاون خصوصی کے عہدے دینے کا معاملہ آج زیر بحث آئے گا، ملاقات میں پنجاب میں ورکنگ ریلیشن شپ کے دیگر امور بھی زیر غور آئیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button