National

Government should set new prices for wheat and sugarcane

Lahore( 94 news) پنجاب حکومت نے کاشتکاروں کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے گندم اور گنے کی نئی قیمیتں مقرر کر دی ہیں،

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں کو بڑا ریلیف فراہم کردیا ہے، گندم اور گنے کی نئی قیمیتیں مقرر کرد ی گئی ہیں، اب گندم کی قیمت 1365روپے فی من اورگنے کی قیمت 190روپے مقرر کی گئی ہے-

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری حکومت نے گنے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ کر کے کاشتکار کے حقوق کا تحفظ کیاہے، ہماری حکومت کسان دوست ہے، کئی برس بعد گندم اور گنے کی امدادی قیمت میں اضافہ کیا گیاہے، گندم اور گنے کی امدادی قیمت میں اضافے سے کاشتکاروں کو انکی محنت کا پورا معاوضہ ملے گا، انہوں نے کہا کہ کاشتکار خوشحا ل ہوگا تو پنجاب خوشحال ہوگا، حکومت کاشتکارو ں کے مفادات کا تحفظ یقینی بنائے گی،کسی کو کسان کی حق تلفی نہیں کرنے دی جائے گی،کسان میرے بھائی ہیں، ان کے حقوق کا تحفظ میری ذمہ داری ہے، آئندہ بھی کاشتکاروں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے،

انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے اپنے دور میں گنے اور گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ نہ کر کے کاشتکاروں کااستحصال کیا-

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button