National

Educational institutions across Punjab opened with full SOPs

Faisalabad (94 News Mian Nadeem) پنجاب بھر کی طرح فیصل آباد میں بھی تمام تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد مکمل کورونا ایس او پیز کے تحت کھل گئے۔ ا س سلسلے میں سی ای او ایجوکیشن علی احمد سیان نے 94 نیوز کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مکمل ایس او پیز کی ساتھ اوپن ہوگئے ہیں، کلاسوں میں ماسک اور سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے کے لئے اساتذہ اپنا کردار ادا کریں تاکہ اس وبا سے خود اور بچوں کو محفوظ رکھا جا سکے،

ویکسین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی ویکسینیشن ہونا لازمی ہے ویکسینیشن کے بغیر عملہ کے کسی بھی فرد کو سکول میں ڈیوٹی کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، انہوں نے کہا کہ حکومت کے سلوگننو ویکسین نو انٹریپر سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیا سیشن سنگل نیشنل کریکولم کے ساتھ شروع ہو رہا ہے۔ اس پر بھی سختی سے عمل درآمد کروایا جائے گا۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button