بین الاقوامی

سمندری طوفان ’’بیرل‘‘ نے امریکہ میں تباہی مچادی، 20لاکھ سے زائد افراد متاثر،

واشنگٹن (94 نیوز) بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان ”بیرل“ کئی جزائر پر تباہی مچاتے ہوئے امریکی ریاست ٹیکساس پہنچ چکا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث بجلی کی بندش سے 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ٹیکساس کے جنوب مشرقی حصے میں صارفین بجلی سے محروم ہیں۔ جبکہ امریکی ہوائی اڈوں پر 1,775 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔ ہیوسٹن کےجارج بش انٹر کانٹینینٹل ہوائی اڈے پر سب سے زیادہ پروازیں منسوخ کی گئیں۔ جن میں پیر تک 500 آؤٹ باؤنڈ منسوخیاں، 452 ان باؤنڈ منسوخیاں، اور 19 پروازوں میں تاخیر شامل ہے۔ ہیوسٹن کے دوسرے بڑے ہوائی اڈے ولیم پی ہوبی پر کل 223 منسوخیاں ہوئیں اور 11 تاخیر  کا شکارہوئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button