قومی

ایف ڈی اے کے نادہندگان کیخلاف شکنجہ تیار، پراپرٹی سیل کردی جائے، آصف چوہدری

فیصل آباد (94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ہدایت کی کہ ادارہ کے مالیاتی نظم و نسق کو یقینی بنایا جائے اس سلسلے میں تمام ادائیگیوں اور وصولیوں کی تصدیق کے لئے طے شدہ دفتری نظام پر سختی سے عملدرآمد کریں.

انہوں نے یہ ہدایت ایک اجلاس کے دوران جاری کی جس میں ایف ڈی اے کے مالیاتی امور کاجائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے دلاور خاں چدھڑ، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس حمیرا اشرف، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس فیصل طارق بٹ ودیگر افسران موجود تھے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ادارہ کی آمدن و اخراجات کی تفصیلات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مالیات کے حوالے سے حکومت پنجاب کی کفایت شعاری پالیسی کی من وعن پابندی کریں اور غیر ترقیاتی اخراجات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے جامع حکمت عملی اختیار کی جائے جبکہ ذرائع آمدن میں اضافہ کیلئے دور رس نتائج کے حامل ہمہ جہت اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ مالی سال کی بجٹ تجاویز میں ترقیاتی پروگرام میں وسعت لانے کے ساتھ ادارہ کے مالی استحکام کے لئے کارگر پالیسی کو زیر نظر رکھیں۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے ایف ڈی اے سٹی کے الاٹیز اور دیگر نادہندگان سے بقایا جات کی وصولی کے لئے ریکوری مہم کو نتیجہ خیز بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ڈیفالٹر الاٹیز کو واجبات کی فوری ادائیگی کے لئے بار بار نوٹسز جاری کئے جائیں۔ انہوں نے کمرشلائزیشن فیسوں کے بقایاجات کی سو فیصد وصولی کی ہدایت کی اور کہا کہ واجبات جمع نہ کرانے والوں کی پراپرٹی کو سر بمہر کردیا جائے۔ اجلاس کے دوران ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کو 30 جون 2024 تک ادارہ حسابات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لئے تجاویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کے تمام شعبوں سے متوقع آمدن و اخراجات کی معلومات حاصل کر لی گئی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button