کھیل

پاک آرمی فٹبال انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام،فیصل آباد کا اعزاز، فیصل آباد ایگل ونر، فیصل آباد سٹالین رنراپ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈولفن تیسرے نمبر پر اور فیصل آباد پینتھر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی

فیصل آباد (94 نیوز) کھیل کے میدان میں فیصل آباد ڈویژن کا نمایاں اعزاز۔ پاک آرمی فٹبال انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے سلسلے میں ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کے فٹبال گراؤنڈ میں ڈویژن بھر سے چار ٹیموں کے مابین فٹبال کے مقابلے ہوئے جس میں فیصل آباد ایگل ونر، فیصل آباد سٹالین رنراپ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈولفن تیسرے نمبر پر اور فیصل آباد پینتھر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل ابوبکر شہباز نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی۔کمشنر مریم خان،آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان،بریگیڈیئر افتخار،ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)ندیم ناصر،سی پی او عبدالوہاب کے علاوہ افسران،آفیشنلزاور کھلاڑی بھی موجودتھے۔انڈر16 ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت پاک آرمی فٹبال ٹورنامنٹ کا کامیاب انعقاد کھیلوں کی ترویج کا ذریعہ ہے۔اس موقع پرٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مقابلوں کے تسلسل سے انعقاد کا عزم کیا گیا۔ونر ٹیم کو دو لاکھ اور ٹرافی،رنر اپ کو ایک لاکھ بمعہ ٹرافی سمیت دیگر ٹیموں میں نقد انعامات اور کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button