جھنگ میں 5 لاکھ پودے لگائے جا رہے ہیں، کمشنر سلوت سعید


فیصل آباد(94 نیوز) کمشنرفیصل آباد سلوت سعید نے ضلع جھنگ کا دورہ کیا اور جامعہ چوک میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ جھنگ موسم برسات شجرکاری مہم میں 5 لاکھ پودے لگارہی ہےاورلگائے جانےوالے پودوں کی بقاء اور سلامتی کے لئے بھی اقدامات جاری ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے شجرکاری ناگزیرہے۔شہریوں کو بھی پودے لگانے کی مہم میں شریک رکھیں۔کمشنر نے کلمہ چوک پر قائم سہولت ریڑھی بازار کا دورہ بھی کیااورسہولت ریڑھی بازار میں پھلوں کے معیار اور قیمتوں کو چیک کیا۔انہوں نےریڑھی بانوں سے روزانہ سیل بارے دریافت کیااورکہا کہ عوام کو اشیاء خورونوش کی سستے داموں فراہمی اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ سہولت ریڑھی بازار ضلعی انتظامیہ کا انتہائی احسن اقدام ہے۔سہولت بازار میں خریداری کیلئے آئے شہریوں کا بازار میں ریٹ کے حوالے سے اطمینان کا اظہارنظر آیا۔کمشنرنے دریاکنارے حفاظتی بند کے ساتھ ملحقہ علاقوں کا دورہ کیا اور
ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے فلڈ ریلیف کیمپس میں لائیو سٹاک،ہیلتھ و دیگر محکموں کی جانب سے انتظامات پر بریفنگ لی جبکہ کمشنر نے ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیااورسیلابی علاقوں میں فیلڈ ہسپتال کی ورکنگ کو بھی چیک کیا۔میڈیا نمائندگان کو بریفنگ دیتے ہوئے کمشنر نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نشیبی علاقوں میں سیلاب متاثرین کیلئے بہترین اقدامات کئے گئے ہیں۔دریائے چناب میں پانی کی سطح میں مسلسل کمی ہو رہی ہےتاہم متعلقہ محکمے چوکس ہیں۔ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر اور دیگر افسران بھی دورہ پر ہمراہ تھے۔



