تقریبات/سیمینارز

ڈائیز اینڈکیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور سمال میڈیم انٹر پرائزز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائیز اینڈکیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن اور سمال میڈیم انٹر پرائزز کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں اکاؤنٹنگ اور بک کیپنگ میں صدر نبیل احمد چوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا میرا یہ ویژن ہے کہ اپنے امپورٹ کلاس ممبران کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ ہمارے جو ٹریڈ کلاس کے ممبران ہیں ان کی بھی بزنس پرموشن میں رہنمائی فراہم کی جائے اور آج کا جو ٹریننگ سیشن ہے وہ اپنے ٹریڈ کلاس کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کی کیا گیااور میری یہ بھرپور کوشش ہے کے ہمارے جو چھوٹے ٹریڈرز ہیں ان کو بھی جدید کاروباری ٹرینڈ سے روشناس کروایا جائے اور آنے والے دنوں میں کاروباری طریقہ کار میں جو جدت آرہی ہے انھیں اس سے آگاہی فراہم کی جائے اور روایتی مینول اکانٹ کے ساتھ ساتھ کمپیوٹرائز اور جدید اکاننٹنگ طریقوں سے واقفیت حاصل کر کے کاروبار میں اپلائی کیا جائے تاکہ ممبرن اپنے کاروبار کے نفع و نقصان سے ہمہ وقت باخبر رہ سکیں اور میں اس سلسلے میں میں سمال میڈیم انٹر پرائزز کی ڈویژنل آفیسر میڈم فاکیہ زبیر اور آج کے ایونٹ کے گیسٹ سپیکر ڈاکٹر احسن ریاض کا خصوصی طور پر شکر گزار ہوں انھوں نے اس سمینار کے انعقاد میں ہمارے ساتھ بھرپور تعاون کیا اور میں امید کرتا ہوں کے آج کا یہ سیمینار ممبران کی کاروباری ضرور یا ت میں ان کی بھرپور رہنمائی کرے گا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سیمینار ہذا میں گیسٹ سپیکر اسسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد ڈاکٹر احسن ریاض نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اکانٹس اور بک کیپنگ کے موضوع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر اپنے کمپنی اکانٹس اور اکانٹ بک مینٹین کرنے بارے بریف کیا اس موقع پر ڈویژنل آفیسر سمال میڈیم انٹر پرائزز میڈم فاکیہ زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے SME,sکے حوالے سے گونمنٹ لیول پر یہ بھرپور کوشش کی جارہی ہے کے ہمارے جو چھوٹے تاجر حضرات ہیں ان کی بھرپور رہنمائی کی جائے اور چھوٹے کاروباری افراد کو بھرپور سپورٹ کیاجائے اور آج کا یہ سیمینار اسی تناظر میں منعقد کیا گیا ہے اور آئندہ بھی ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ان سیمینارز کا سلسلہ جاری رہے گا جنرل سیکرٹری محمود الہی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے ہم SMEDAکے بے حد شکر گزار ہیں انھوں نے ہمارے ممبران کی کاروباری ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سیمینار کے انعقاد میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اور یہ SMEDAکے اشتراک سے ہمارا دوسرا ایونٹ ہے ٹریننگ سیشن کے تمام شرکا نے اس سیشن کو ایسوسی ایشن کی ایک مثبت کاوش قرار دیتے ہوئے آئندہ بھی ایسے سیشن کے انعقاد پر زور دیا ٹریننگ سیشن کے اختتام پر گیسٹ سپیکر ڈاکٹر احسن ریاض کو ایسوسی ایشن کی طرف سے یاد گاری شیلڈز بھی پیش کی گئیں

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button