قومی

واسا کا مارچ کے اختتام تک425 ملین روپے ریونیو ریکوری کا ہدف مقرر

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر ) مینجنگ ڈائریکٹر واسا ثاقب رضا نے مارچ کے اختتام تک425 ملین روپے ریونیو ریکوری کا ہدف حاصل کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ کمرشل صارفین کی تعداد کو بڑھانے کے لئے افسران اور سٹاف فیلڈ میں نکلیں۔ ریونیو ڈائریکٹوریٹ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریونیو ریکوری میں اضافہ کے لئے ریونیو افسران اور سٹاف خصوصی فوکس کریں کیونکہ مارچ کے اختتام تک 425 ملین روپے کا ہدف ہر صورت حاصل کرنا ہو گا ۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ کمرشل صارفین کی تعداد بہت کم ہے اس حوالے سے ریونیو افسران اور سٹاف کو توجہ دینا ہو گی تاکہ زیادہ سے زیادہ کمرشل کنکشنز کو واسا کے رجسٹرڈ صارفین میں شامل کیا جاسکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جن علاقوں میں گذشتہ عرصہ سے بلنگ نہیں ہو رہی وہاں پر متعلقہ پارلیمنٹرینز کی مشاورت سے کرنٹ بل اور واجبات میں سے ایک بل کی رقم ون بائی ون کے فارمولے کے تحت شامل کر کے بلز تقسیم کئے جائیں تاکہ صارفین کا بوجھ کم اور محکمہ کے ریونیو میں اضافہ ہو سکے۔ ایم ڈی واسا ثاقب رضا نے واضح کیا ہے کہ جن علاقوں میں سیوریج ایشوز ہیں وہاں پر ریونیو اور آپریشنز سٹاف کی مشترکہ ٹیمیں تشکیل دی جائیں تاکہ ان علاقوں میں سیوریج شکایت کا ازالہ اور ریونیو ریکوری بہتر ہو سکے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button