قومی

پاکستان ایریگیشن ایمپلائیز پاور یونین کےانتخابات، ڈویژنل چیئرمین اسلم کچھی اورسیکرٹری شبیر حسین منتخب ہوگئے

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پاکستان ایریگیشن ایمپلائیز پاور یونین سی بی اے کا انٹرنل الیکشن کے کامیاب امیدواروں کا اعلان کردیا گیا، چیئرمین الیکشن کمیٹی کاشف فاروق، ممبران الیکشن کمیٹی خالد امین، سید صفدر شاہ نے فرائض سرانجام دیئے۔
الیکشن کمیٹی نے فیصل آباد زون یونین کے انٹرنل الیکشن اکتوبر 2025 تا اکتوبر 2027 کا عمل نگرانی میں مکمل کروایا۔دو سالہ مدت کیلئےڈویژنل چیئرمین فیصل آباد اسلم کچھی، ڈویژنل سیکرٹری شبیر حسین، آرگنائزر اظہر، سمندری ڈرینج ڈویژن سے چیئرمین نصیر احمد، حافظ آباد ڈویژن سے چیئرمین عدنان ایوب کامیاب قرار پائے۔چیئرمین الیکشن کمیٹی کاشف فاروق ممبران و دیگر کی موجودگی میں دیگر ڈویژن سے بھی کامیاب ہونے والے امیدواروں کا اعلان کیا اور مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button