کھیل
پاکستانی ٹیم بھارت سے جیتی ایک کروڑ روپے انعام دونگا، گورنر سندھ


کراچی (94 نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ اگر آج پاکستان ٹیم بھارت سے میچ جیت جاتی ہے تو ایک کروڑ انعام دوں گا۔
تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ پاکستانی کِٹ میں عوام کے درمیان موجود تھے، انہوں نے کرکٹ کِٹ ہیلمٹ، پیڈ اور بلابھی تھاما ہواتھا، انہوں نے پریکٹس شارٹ مارکر سکرین کھلوائی۔ گورنر سندھ نے پاکستانی ٹیم کے لیے بڑا اعلان بھی کردیا، انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر آج پاکستانی ٹیم جیت گئی تو میری طرف سے ایک کروڑ روپے پاکستانی ٹیم کو بطور انعام دیئے جائیں گے۔



