قومی

پاکستانی عوام پر بھی پٹرول بم گرا دیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی گئی

اسلام آباد (94نیوز) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی جو وزارت خزانہ نے منظور کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے 75پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

 حکومت کی جانب سے پٹرول کی قیمت میں 2روپے 50 پیسے کااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 92 روپے 88 پیسے فی لٹر ہوگئی ہے۔ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 75 پیسے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 111 روپے 43 پیسے ہوگئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل 4 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل ڈھائی روپے فی لٹر مہنگا ہوا ہے۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button